سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
سعودی دارالحکومت ریاض کے قصر عرقہ میں منعقدہ کابینہ کے اجلاس میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو جنیوا کانفرنس کے حوالے سے بریفنگ دی گئی اس موقعہ پر سعودی کابینہ نے پاکستان کی مدد کے لیے جنیوا کانفرنس میں شرکت کو اس بات کی علامت قرار دیا کہ سعودی عرب سیلاب سے پیدا ہونے والے مسائل سے نمٹنے کے لیے پاکستان اور اس کے برادرعوام کے ساتھ کھڑا ہے اور مکمل یکجہتی کا اظہار ضروری سمجھتا ہے جنیوا کانفرنس میں شرکت متاثرین کی مدد کے حوالے سے انسانیت نواز کردار کے طویل سلسلے کی ایک کڑی ہے اور پاکستانی سیلاب زدگان کی مدد کو صورت ممکن بنایا جائے گا.