آج کی اہم خبریں 179

آج کی اہم خبریں

رپورٹ/اعجاز احمد طاہر اعوان (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی بحالی اور تعمیر نو کیلئے بھاری رقم دینے کااعلان کر دیاہے.
تفصیلات کے مطابق اسلامی ترقیاتی بین پاکستان میں سیلاب متاثرین کی بحالی اور تعمیر نو کیلئے چار سال میں 4 ارب 20 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا.
OOO OOO OOO OO OOO OOO OOO
** مسجد نبوی کے زائرین کے لئے شلٹر سروس
حکومت سعودی عرب نے مسجد نبوی میں آنے جانے کے لئے زائرین کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے “زائرین شلٹر سروس” شروع کر دی ہے ابتداء میں یہ شلٹر تعداد 100 کے لگ بھگ ہے، اور اگلے مرحلے میں زائرین کے لئے 60 شلٹر بس سروس کا بھی انتظام کیا جائے گا، اس اقدام سے بزرگ زائرین کو اپنی عبادت اور مسجد نبوی شریف میں آنے جانے کی سہولت حاصل ہو جائے
OOO OOO OOO OO OOO OOO OOO
روس سے گندم لے کر دو جہاز پاکستان پہنچ گئے.
وزارت فوڈ سکیورٹی حکام کے مطابق روس سے حکومتی سطح پر منگوائی جانے والی گندم کی پہلی کھیپ کراچی پہنچ گئی، ساڑھے 4 لاکھ ٹن گندم بذریعہ گوادر پاکستان پہنچے گی.
OOO OOO OOO OO OOO OOO OOO
وزیر حج کا 19 اسلامی ممالک کے وفود سے حج معاہدہ
وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے 19 اسلامی ممالک کے وفود کے ساتھ حج معاہدوں پر دستخط کئے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق معاہدوں کا تعلق عازمین کی تعداد، آمد اور روانگی کے علاوہ پیش کی جانے والی خدمات سے ہے.
علاوہ ازیں وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ سے 12 ممالک کے وزرا پر مشتمل وفد سے بھی ملاقات کی ہے.
OOO OOO OOO OO OOO OOO OOO
** سلطان راہی کو ہم سے بچھڑے 27 سال بیت گئے
پاکستان فلم انڈسٹری کے مایہء ناز ادا کار سلطان راہی کو ہم سے جدا ہوئے 27 سال ہو گئے، انھوں نے اپنی شاندار اداکاری سے پنجابی فلموں کو ایک نیا رنگ دیا، انہوں نے 700 سے زائد فلموں میں یادگار کردار ادا کئے، گوجرانوالہ کے قریب انہیں قتل کر دیا گیا تھا
OOO OOO OOO OOO OOO OOO OO

* بلدیاتی انتخابات فوج کی نگرانی میں کروائے جائیں
امیر جماعت اسلامی کراچی کے حافظ نعیم الرحمن نے ایک عوامی جلسہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات فوج کی نگرانی میں کروائے جائیں، فوج کی مداخلت کے بغیر انتخابات صاف اور شفاف ہرگز نہی ہوں گئے، آب کراچی کے حقوق حاصل کر کے ہی دم لیں گئے
OOO OOO OOO OOO OOO OOO OOO

* محمد عادل گورائیہ کی دعوت ولیمہ
ڈسکہ کی معروف سماجی سیاسی شخصیت کے مالک اور ڈسکہ بار کونسل کے سینئر ممبر چوہدری عادل گورائیہ کی “دعوت ولیمہ” کی یادگار تقریب گزشتہ شب “ون ورلڈ سٹی شادی ہال” میں منعقد ہوئی جس می ڈسکہ کی معروف شخصیات خرم ریاض اعوان، بابر ریاض اعوان، مسلم لیگی راہنماء رانا لیاقت، سول جج وسیم احمد بھٹی، فیصل حسام احمد، پروفیسر حسان احمد، احمد سعید بیگ، عامر رضا اور ڈسکہ وکلاء کی پوری برادی نے شرکت کی، تمام مہمانوں کی خاطر مدارت شاندار اور مزے دار لذیذ کھانوں سے کی گئی
OOO OOO OOO OOO OOO OOO OOO

* اسٹیج اداکار شکیل صدیقی سماء TV پر
پاکستان اور ہندوستان اسٹیج کے “کنگ آف کامیڈین” شکیل صدیقی اب اپنی اداکاری کے جوہر “SAMAA” ٹی وی پر پیش کریں گئے، نئے مزاحیہ پروگرام “SUPER OVER” پروگرام میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر پیش کریں گئے یاد رہے کہ شکیل صدیقی اب ہندوستا سے مستقل طور ہر پاکستان واپس آ چکے ہیں اور اب یہی پر قیام کریں گئے
OOO OOO OOO OOO OOO OOO OOO

** پی ٹی آئی “PTI” کا خواتین کنوینشن کراچی
پاکستا تحریک انصاف “PTI” کراچی کے زیراہتمام “خواتین کنوینشن ” کا خصوصی اہتمام کیا گیا، اب انتخابات میں تحریک انصاف ہی جیتے گئی اور کراچی کا نیا میئر PTI کا ہی ہو گا
OOO OOO OOO OOO OOO OOO OOO
شعبہء نرسنگ، خدمت انسانیت کا عظیم رشتہ
آج ہم شعبہ نرسنگ سے سالہا سال سے اور گرانقدر خدمات اور خدمت انسانیت کے عظیم رشتہ سے منسلک آفرین فاروقی سے کرواتے ہیں، جو ایک سماجی شخصیت کی بھی فلاحی ادارہ “بسیرا ویلفئیرٹرسٹ” کے ساتھ بھی منسلک ہیں، یہ ادارہ غیر سیاسی سماجی ادارہ ہے جو کسی بھی قسم کی ذاتی منفعت سے بالا تر ہو کر بلا امتیاز مذہب، رنگ و نسل صرف اور صرف انسانیت کی فلاح و بہبود کے لئے مصروف عمل ہے، جس کا بنیادی مقصد معاشرے کو اجتماعی ترقی دینے کے ساتھ ساتھ پسماندہ اور غربت کی دلدل میں پھنسے ہوئے مفلوک الحال کو اجتماعی ترقی دینے کے لئے ان کے لئے کام کرنا ہے.
OOO OOO OOO OOO OOO OOO OOO

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں