سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
سعودی عرب ریاض معروف صحافی اینکر پرسن کامران ملک کو نیشنل پیس کمیٹی پاکستان سعودی عرب کا چیئرمین نامزد کر دیا گیا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین نیشنل پیس کمیٹی کامران ملک کا کہنا تھا میں حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ آپ نے مجھے ایک اہم ذمہ داری دی میری پوری کوشش ہوگی دیار غیر میں رہتے ہوئے اپنی پاکستانی کمیونٹی اور لوگوں کی خدمت کر سکوں اس کے ساتھ ساتھ میں اپنے میڈیا کے تمام دوستوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جن لوگوں نے ہمیشہ مجھے سپورٹ کیا اور میں اپنے تمام دوستوں کے لیے دعا گو ہوں کہ آپ سب مجھے ایسے ہی سپورٹ کرتے رہیں گے نیشنل پیس کمیٹی پاکستان کے مرکزی چیئرمین سید ایاز ضمیر ہاشمی صاحب کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں کہ آپ نے مجھے یہ اہم ذمہ داری دی.
184