مطیع اللہ رپورٹ برلن (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
برلن کے معروف سماجی شخصیت و سابق پیپلزپارٹی برلن کے صدر ملک ایوب اعوان کے رہائش ہر منعقدہ تقریب میں پیپلزپارٹی برلن کے مختلف شعبہ جات کے عہدیداران نے شرکت کی اور سالگرہ کی مناسبت سے کیک کاٹا، پاکستان پیپلز پارٹی بانی چیئرمین سابق وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 95 سالگِرہ بڑے عقیدت و احترام سے منایا گیا.
سالگرہ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا. تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی برلن تنظیم کے صدر منظور حسین اعوان ،سینئر نائب صدر منیر بیگ، جنرل سیکرٹری اکمل لطیف، پریس سیکرٹری عارف سلیمی، مدثر بٹ، شیخ طارق. اور ملک ایوب اعوان کے اہل خانہ نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا. شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سالگِرہ کا کیک انکے پوتے محمد اسلم نے کاٹا
مقررین نے ذوالفقار علی بھٹو شہید کی سوانح عمری اور ان کی پاکستان اور پیپلز پارٹی کے لیے خدمات پر روشنی ڈالی گئی.موجد آئین پاکستان،کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا چئیرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں بھٹو شہید کے مشن کو جاری رکھنے کا عزم کیا گیا.
تقریب کے میزبان ملک ایوب اعوان نے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کو اندرون ملک اور بیرون ملک اتحاد کی اشد ضرورت ہے اور ہمیں پاکستان پیپلز پارٹی کے لئیے متحد ہو کر کام کرنا ہوگا، اور اپنے قائدین کی قربانیوں کو یاد رکھنا ہوگا. شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کی تقریب جیوے بھٹو کے نعروں سے اختتام پذیر ہوئی.
161