سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے عمرہ کی ادائیگی مکمل کرلی.
پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر عہدہ سنبھالنے کے قریب پانچ ہفتوں بعد سعودی عرب کے دورے پر ہیں.
پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے عمرہ کی ادائیگی مکمل کرلی، سعودی حکام کی جانب سے حرم شریف میں ان کی آمد پر خصوصی طور پر بیت اللہ شریف کے دروازے کھولے گئے اور اندر سے کعبہ کی زیارت کرائی گئی۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر گزشتہ روز سے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے پر ہیں.
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف 10 جنوری تک دورے پر ہیں، اس دوران وہ برادر ملکوں کی قیادتوں سے ملاقاتیں کریں گے۔ ملاقاتوں میں فوجی تعاون کے ساتھ دو طرفہ امور پر بات چیت ہوگی۔دوسری جانب سعودی خبر ایجنسی کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے گزشتہ روز سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے دارالحکومت ریاض میں ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے مابین عسکری و دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا.
سعودی وزیر دفاع نے جنرل سید عاصم منیر کو آرمی چیف بننے پر مبارک باد دیتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ ملاقات میں خطے کی صورت حال اور دیگر بین الاقوامی معاملات پر بھی بات چیت کی گئی.
206