سابق صدر آصف علی کا کراچی ایئرپورٹ پر ہونے والے واقعہ کا سخت نوٹس ، 150

سابق صدر آصف علی کا کراچی ایئرپورٹ پر ہونے والے واقعہ کا سخت نوٹس

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

خاتون سیکیورٹی انچارج کو فرائض کی ادائیگی سے روکنے کیلئے ان پر توہین مذہب کا الزام شرمناک ہے ، خاتون سیکیورٹی انچارج پر توہین مذہب کے الزام کی تحقیقات کرائی جائیں،توہین مذہب کا الزام انتہائی خطرناک عمل ہے ،خاتون سیکیورٹی آفیسر کی حفاظت کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں، آصف علی زرداری کی وفاقی اور صوبائی حکومت کو ہدایت،
کچھ عناصر مذہب کی آڑ میں پاکستان کو بدنام کرنا چاہتے ہیں، حکومت اور عوام کو ایسی سوچ کی حوصلہ شکنی کرنا ہوگی، خاتون سیکیورٹی آفیسر پر الزام غلط ثابت ہونے پر الزام لگانے والے کو سخت سزا دی جائے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں