صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں ایوان صدر کیمپ آفس میرپور میں راٹھوعہ ہریام پل کی تعمیر میں تاخیرکے حوالے سے بریفنگ کے لیے خصوصی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ 238

صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں ایوان صدر کیمپ آفس میرپور میں راٹھوعہ ہریام پل کی تعمیر میں تاخیرکے حوالے سے بریفنگ کے لیے خصوصی اجلاس کا انعقاد کیا گیا

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

اس موقع پراجلاس میں وزیر برقیات چوہدری ارشد حسین، وزیرفزیکل پلاننگ و ہاؤسنگ چوہدری یاسر سلطان، ممبر قانون ساز اسمبلی چوہدری قاسم مجید،سیکرٹری صدارتی اُمور ڈاکٹر آصف حسین، کمشنر میرپور ڈویژن چوہدری شوکت، ڈی آئی جی میرپور خالد چوہان، ڈپٹی کمشنر میرپور چوہدری امجد، ڈی جی منگلا ڈیم ہاؤسنگ اتھارٹی چوہدری محمد منشا، ایس سی پی پی ایچ تنویر قریشی، چیف انجینئر عبدالباسط اور دیگر نے شرکت کی۔اس موقع پرایس سی پی پی ایچ تنویر قریشی نے صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو راٹھوعہ ہریام پل پروجیکٹ کی عدم تکمیل پر بریفنگ دی اس موقع پر انہوں نے پل کی تکمیل کے لیے فروری میں بنائے گئے پی سی ون کی تفصیلات سے صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو آگاہ کیا۔ صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اس موقع پر ہدایات جاری کیں کہ راٹھوعہ ہریام پل کی تکمیل کے لیے فوری طور پر ہنگامی اقدامات اٹھائے جائیں فی الفور اس سلسلے میں کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کر کے تھرڈ ریوائزڈ پی سی ون تیار کروایا جائے تاکہ موجودہ حالات میں اس پروجیکٹ کی لاگت کا اندازہ ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ راٹھوعہ ہریام پل کی تکمیل میں مزید تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی تھرڈ ریوائزڈ پی سی ون جیسے ہی تیار ہو مجھے اس کی ڈاکومنٹیش فراہم کی جائیں تاکہ میں وفاقی حکومت سے اس سلسلے میں بات کروں،وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے میری اس سلسلے میں پہلے بھی میٹنگ ہو چکی ہے جب تھرڈ ریوائزڈ پی سی ون تیار ہو جائے گا تو پھر میں دوبارہ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے اس سلسلے میں ملاقات کروں گا انشاء اللہ جلد راٹھوعہ ہریام پل کی تعمیر مکمل کی جائے گی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں