Maryam Nawaz told when Nawaz Sharif is coming back 145

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز کی سوئٹزر لینڈ کے شہر جنیوا میں ہونے والی سرجری کی تفصیلات سامنے آگئیں

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز کی سوئٹزر لینڈ کے شہر جنیوا میں ہونے والی سرجری کی تفصیلات سامنے آگئیں.ان کی تھائی رائیڈ کی سرجری ہوئی جو کہ تین گھنٹے تک جاری رہی.
مریم نواز نے “پی این پی نیوز ایچ ڈی” سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ روبصحت ہیں اور وہ جلد پاکستان واپس آ کر سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لیں گی۔ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ سرجری دنیا کے چند ہی ہسپتالوں میں کی جاتی ہے جس کی وجہ سے مریم نواز اور ان کے والد نواز شریف کو جنیوا کا سفر کرنا پڑا.
اس سے پہلے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ جنیوا میں مریم نواز کے گلے کے دو گلینڈز کا آپریشن کیا گیا ہے. مریم نواز کو آپریشن کے بعد ان کے کمرے میں شفٹ کردیا گیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں