Chef" competition under the aegis of COTHM International 191

“کوتھم انٹرنیشنل ” COTHM کے ادارہ کے زیراہتمام”شیف” مقابلے

کراچی/خصوصی رپورٹ، اعجاز احمد طاہر اعوان

“کوتھم انٹرنیشنل ” COTHM کے ادارہ کے زیراہتمام”شیف” مقابلے” گزشتہ دنوں “DIPLOMA IN CULINARY ARTS” کے مقابلے منعقد ہوئے، اس سلسلہ میں “کنوینشن ایوارڈز” کی خصوصی تقریب منعقد ہوئی، جس میں کامیاب ہونے والے خوش نصیب “شیف” امید واروں میں “ایوارڈز تقسیم” کئے گئے، “شیف” مقابلوں میں کل 40 ممبران نے حصہ لیا، تقریب کے مہمان خصوصی “انسٹیٹیوٹ آف پالیسی اسٹیڈی “کے چیئرمین محترم خالد رحمن تھے، اس مقابلہ میں پہلی پوزیش “FIRST POSITION” صدف راحت اللہ خان نے حاصل کی،
“COTHM INTERNATIOAL”
کی جانب سے ایک پرتکلف اور یادگار تقریب کا خصوصی اہتمام ادارہ کی طرف سے کامیاب ہونے والے خوش نصیب “شیف” کے اعزاز میں کیا گیا، CONVOCATION AWARDS “اعزازی شیلڈ سال برائے 2021+2022” کے لئے ایوارڈز تقسیم کئے گئے، ان مقابلوں میں خوش نصیب صدف راحت اللہ خان کو اس شاندار اور تاریخی کامیابی پر ادارہ اور دیگر ممبران کی طرف سے مہمان خصوصی نے اپنے ہاتھوں سے یادگاری شیلڈ پیش کیں، اور کامیاب ہونے والے “شیف” اپنی نیک خواہشات کے ساتھ دل کی اتھاء گہرائیون سے مبارک باد پیش کی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں