سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے اعتماد کے ووٹ میں اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل نظر نہیں آرہی، ہمارے لوگوں سے رابطے کیے جا رہے ہیں، اب تک تین لوگ اس حوالے سے سامنے آچکے ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ پولیٹیکل انجینیئرنگ کر رہی ہے، نیوٹرلز پنجاب میں پیپلز پارٹی کو لانے کی کوشش کر رہے ہیں.
عدالتی رپورٹرز کے وفد سے ملاقات میں عمران خان نے کہا کہ کہ وہ اس بات کی تیاری کر رہے ہیں کہ 11 جنوری کو عدالت اگر فوری اعتماد کے ووٹ کا کہے تو ہم تیار ہوں۔ پرویز الہی اور ہم اتحادی ہیں جنرل باجوہ کے بارے میں ان کا اپنا موقف ہے اور ہمارا اپنا موقف ہے۔ پرویز الہیٰ ہمیں ہمارے موقف سے ہٹنے کےلیے نہیں کہہ سکتے.
عمران خان نے کہا کہ ہماری لڑائی اسٹبلشمنٹ سے نہیں ہے بلکہ انصاف کے حصول کےلیے ہے۔ جنرل باجوہ کرپشن کو برا نہیں سمجھتے تھے اس لیے مخالفین کے تمام مقدمات ختم ہوگئے، ایک آدمی شہبازشریف کو جینیس سمجھتا تھا، دیکھیں اب ملک کا کیا حال ہوگیا.