سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
مکہ مکرمہ عمرہ کی ادائیگی کے لئے پاکستان کے مختلف شہروں سے 25 افراد پر مشتمل قافلہ اپنے شہروں سے روانہ ہو چکا ہے،پاکستان نے امن کی بحالی کے لئے بے پناہ اور لازوال قربانیاں دی ہیں ، امن کی اس مثال کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے پاکستان کے شاہینوں نے عمرہ کی ادائیگی کے لئے بھی موٹر سائیکل پر سفر کا آغاز کر دیا ہے، اطلاعات کے مطابق ان کے سفر کا دورانیہ تقریبا 16 دن پر مشتمل ہو گا،سفر کے دوران ایران، خلیج فارس، یونائیٹڈ عرب امارات ، سعودی عرب میں عمرہ کی ادائیگی اور مدینہ منورہ میں حاضری کے بعد تبوک سے ہوتے ہوئےاردن ، عراق، اور ایران سے ہوتے ہوئے پاکستان واپس آئیں گے.