Chairman Muslim League-N Jeddah Saudi Arabia Mian Rizwan-ul-Haq 180

چیئرمین مسلم لیگ ن جدہ سعودی عرب میاں رضوان الحق کی جانب سے عمرہ کی سعادت کے لیے آۓ ہوۓسابقہ وفاقی وزیر اور رہنما مسلم لیگ ن عابد شیر علی کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گی

رپورٹ امداد حسین لک سعودی عرب جدہ : (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

مسلم لیگ ن جدہ باڈی کی جانب سے عمرہ کی سعادت کے لیے آۓ ہوۓ سابقہ وفاقی وزیر اور رہنما مسلم لیگ ن عابد شیر علی کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں پارٹی کارکنان و عہدے دارن کیمونٹی کی سرکردہ شخصیات اور قونصل جنرل خالد مجید اور صحافی برادری نے شرکت کی ۔
عشائیہ کی صدارت چیئرمین مسلم لیگ ن جدہ میاں رضوان الحق اور صدر عمر معسود پوری نے کی جبکہ صدرِ مسلم لیگ ن شیخ سعدی مہمان خاص اور قونصلر جنرل جدہ خالد مجید اعزازی مہمان تھے ۔تقریب میں شرکاء نے عابد شیر علی کو عمرہ کی مبارکباد دی اور انکی پارٹی خدمات پر تعریف جس پر عابد شیر علی نے سب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے شرکاء کو پاکستانی معاشی حالاتِ سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کے اس وقت ہمارا ملک جس نازک دور سے گزر رہا ہے اس کو مشکل سے نکالنے کے لیے وقت چاہے جس کو بہتر کرنے کے لیے اوورسیز کا کردار اہم ہے کیونکہ اوورسیز زیادہ سے زیادہ پیسے پاکستان بھجتے ہیں جس سے معاشی حالات بہتری کی طرف بڑھتے ہیں پاکستان میں جب بھی مشکل وقت آیا اوورسیز نے ہمشہ ملک کا ساتھ دیا ہے امید ہے اب بھی سب ملکر ملکی معشیت کی بہتری میں کردار ادا کریں گیے تقریب میں پارٹی سرپرست اعلیٰ معسود احمد پوری ،نور محمد آراہیں،سوشل میڈیا ہیڈ سایرہ شمس سمیت اہم دیگر کیمونٹی اراکین اور پارٹی زمہ داران بھی شریک ہوئے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں