Saudi Ministry of Hajj and Umrah has announced the registration of Hajj within the country 228

سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے اندرون ملک حج کی رجسٹریشن کا اعلان کر دیا

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
حج میں ملکی اور غیر ملکی افراد چار مختلف پیکجز کے ذریعے اپنی رجسٹریشن کروا سکیں گے ،سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے سعودی شہریوں سمیت غیر ملکی اقامہ ہولڈرز کے لئے حج 2023 کی رجسٹریشن کے آغاز کا اعلان کیا ہے جس میں چار مختلف پیکجز متعارف کروائے گئے ہیں پہلا عوامی پیکیج 3465 ریال ہے، دوسرا گیسٹ 7037 ریال ہے،تیسراجدید خیموں کا9214 ریال کا ہے جبکہ چوتھا منی ٹاور میں 11435 ریال کا ہے۔ تمام قیمتوں میں واٹ کا اضافہ کیا جائے گاوزارت نے کہا ہے کہ تمام پیکیجز اور حج کے لیے ناموں کا اندراج وزارت کے آفیشل پورٹل کے علاوہ نسک ایپ کے ذریعے ہوگا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں