آج کی اہم خبریں
رپورٹ/ اعجاز ابمد طاہر اعوان
سعودی عرب میں مقیم مسلم لیگ ق کے سنیر رہنماچوہدری اظہر وڑائچ کو وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا مشیر برائے اوورسیز پاکستانیز تعینات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔۔۔
** وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے چوہدری اظہر وڑائچ کو مشیر برائے اوورسیز پاکستانیز بنانے پر جدہ میں پاکستانی کیمونٹی کی جانب سے خوشی کا اظہار کیمونٹی کی سرکردہ شخصیات اور مختلف سیاسی جماعتوں اور فورم کے عہدے داران کی جانب سے مبارکباد کا تانتا بندھ گیا ہے ۰۰
اس موقع پراپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کیمونٹی کی سرکردہ شخصیات چوہدری تصور،بشیر خان سواتی ،ملک جاوید ،محمد شریف ،نوشروان خٹک ،وقاص عنایت ،سردار اشفاق ،راجہ شمعروز،میاں رضوان الحق،چوہدری ثقلین گجر،ریاض شاہین آفریدی، ،جون گلزار،چوہدری نورالحسن گجر،ملک فہیم اور دیگر نےچوہدری اظہر وڑائچ کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کے آج ہمیں دلی خوشی ہے کے وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے ہم میں سے ہی ہمارے بھائی کیمونٹی کی ہر دلعزیز شخصیت کو ہمارے مسائل حل کرنے کے لیے مشیر مقرر کیا ہے جس پر ہم انکے مشکور ہیں اورچوہدری پرویز الٰہی کا شکریہ ادا کرتے ہیں جبکہ اس موقع پرچوہدری اظہر وڑائچ نے سابق وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کے مجھے جو زمہ داریاں دی گئ ہیں میری کوشش ہوگی کہ اوورسیز پاکستانیوں کی آواز بنوں اور انکے مسائل حل کرنے میں ہر ممکن مدد کر سکوں اور اپنی کیمونٹی کی امیدوں کو پورا کر سکوں ۔
** کشمیریوں کا “یوم حق”
آج کشمیری عوام 5 فروری کے حوالے سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں “یوم حق” بھرپور طریقہ سے منا رہے ہیں، اقوام متحدہ سے پر زور مطالبہ ہے کہ مسلئہ کشمیر کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے ،
** آج PPP کے بانی ذوالفقار جلی بھٹو شیہد کی برسی عقیدت و احترام سے منانے کے لئے اندرون اور بیرون ملک مختلف تقرہبات کا اہتمم کیا گیا ہے،
** گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ میں نے جب سے اپنے عہدے کا چارج سنبھالا مسلسل روزانہ 17 گھنٹے سے زائد کام کر رہا ہو، ب میری زندگی کا یہ ہی نصب العین ہے کہ عوام کو درپیش مسائل کو اولیت دے کر حل کرنا ہے، اور بغیر کسی خوف اور ڈر کھ شاہراہوں پر ہوں،
** ڈسکہ سول ہسپتال کے “MS” جاوید ساہی کی نااہلی، غفلت اور لاپرواہی سے ہسپتال میں بجلی کی اچانک لوڈشیڈنگ کے بعد ایمرجنسی مریضوں کو آپریشن اور دیگر علاج معالجہ کی شدید مشکلات کا سامنا ہے،وزیراعظم پاکستان شہباز شریف پر زور مطالبہ ہے کہ “”MS”” کا فوری تبادلہ کیا جائے اور کسی ذمہدار کی تعانیت کیا جائے ڈسکہ کے عوام کا یہ دیرینہ مطالبہ ہے
** پولٹری مصنوعات کی قیمتیں آسمان پر
پولٹری مصنوعات کی نئی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں، گوشت 600 سو روپے کلو سے بھی تجاوز کر گیا،
** پنجاب کے تعلیمی اداروں کی تعطیلات
حکومت پنجاب وزارت تعلیم نے موسم میں سردی کے بڑھنے کی وجہ سے تمام پرائیویٹ اور گورنمنٹ کے تمام اسکولوں کی تعطیلات می 8 جنوری تک اضافہ کر دیا ہے اب دوبارہ تمام اسکول 9 جنوری کو کھلیں گئے
** کراچی کے مختلف علاقوں میں جاری ترقیاتی کاموں کی وجہ سے عوام شدید مشکلات کا شکار، جگہ جگہ سیوریج کے اور پانی کی پائپ لائین کے پھٹنے کی وجہ سے گندہ گھٹا کا پانی سڑکوں پر بہنے لگا، حکام خواب غفلت کی گہری نیند سونے لگے، خاص طور پر گلستان جوہر چورنگی اور کراچی یونیورسٹی روڈ کی حالت سنگین صورتحال پیش کر رہی ہے،
** ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی ناکام ہو گئی
ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی کے درمیان ہونے والے مذاکرات ناکامی سے دوچار ہو گئے، آج انجیئنر حافظ نعیم الرحمن وزیر اعلی سندھ ہاوس کے سامنے احتجاج کریں گئے
** تاجر برادری کا عدم تعاون
حکومت پاکستان کی طرف سے انرجی سوئنگ کے لئے نئے اعلان کے مطابق تاجر برادری نے کاروبار کے اوقات کار رات ساڈھے بجے بند کر ے سے صاف انکار کر دیا ہے