Haramain Al-Sharifin to organize special prayers for Jamiat leader Maulana Fazlur Rahman 224

سیکرٹری جنرل الحاج انجنیئر سجاد خان نے اپنے اخباری بیان کے ذریعے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی جلد صحتیابی کیلئے حرمین الشریفین میں رہنے والے جماعتی احباب سے خصوصی دعاؤں کے اہتمام کی اپیل کی

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

جمعیت علماء اسلام سعودی عرب کے مرکزی فنانس سیکرٹری اور جدہ شہر کے سیکرٹری جنرل الحاج انجنیئر سجاد خان نے اپنے اخباری بیان کے ذریعے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی جلد صحتیابی کیلئے حرمین الشریفین میں رہنے والے جماعتی احباب سے خصوصی دعاؤں کے اہتمام کی اپیل کی ہے اور کہاکہ سیاست کی دنیا کے بے تاج بادشاہ اور قافلہ حق کے سپہ سالار مولانا فضل الرحمن کا وجود پاکستانی سیاست اور امت مسلمہ کی ترجمانی کیلئے بہت ضروری ہے ۔ مولانا فضل الرحمن جیسی شخصیات اور خداترس لیڈر کم ہی پیدا ہوتے ہیں جنکی قیادت پر عوام ہمیشہ فخر محسوس کرتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت مولانا موصوف پوری امت مسلمہ کے لیڈر اور صحیح ترجمان ہیں لہٰذا ان کی مخالفت کرنے والے اپنے انجام پر نظر رکھیں کیونکہ پاکستانی سیاست اور ملکی بقاء و سلامتی کیلئے مولانا فضل الرحمن کا وجود آب حیات کی حیثیت رکھتی ہے نیز پاکستان اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے قائد جمعیتہ کا کردار واضح اور بہترین ھے جنہوں نے ہر مشکل گھڑی میں عوام کا بھر پور ساتھ دیا ہے اور اب بھی ملک کو سہارا دئیے ہوئے ہیں اور کسی قربانی سے دریغ نہیں کر رہے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں