سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
عمران خان پر قاتلانہ حملے کی فارنزک رپورٹ سامنے آگئی
پی ٹی آئی عمران خان پر وزیر آباد میں ہونے والے قاتلانہ حملے کی فارنزک رپورٹ سامنے آگئی.
جے آئی ٹی رپورٹ سے ثابت ہوا کہ تین حملہ آور تھے جنہوں نے چئیرمین عمران خان پر قاتلانہ حملہ کیا۔ رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری
عمران خان پر جب قاتلانہ حملہ ہوا اور ابھی ہسپتال بھی نہیں پہنچے تھے کہ کچھ صحافیوں نے میڈیا پر کور کرنا شروع کر دیا کہ عمران خان پر یہ حملہ مذہبی شدت پسندی کی وجہ سے ہوا ہے۔جبکہ اعترافی ویڈیو کے لیے ڈی پی او گجرات اپنا کیمرہ اور SHO کو تاکید کرتے ہیں. رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری
فارنزک رپورٹ کے مطابق عمران خان کو گولیوں کے 3 ٹکڑے اور ایک دھاتی ٹکڑا لگا.
رپورٹ کے مطابق واقعے کی جگہ سے ملنے والے 10 گولیوں کے خول سمیت 33 شواہد فارنزک لیبارٹری کو بھجوائے گئے تھے.
رپورٹ کے مطابق شواہد سی سی پی او آفس، ڈی پی او وزیر آباد اور مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے ارکان نے بھجوائے.
فارنزک رپورٹ کے مطابق جناح اسپتال کے میڈیکولیگل کی جانب سے رپورٹ بھی فارنزک لیبارٹری کو بھجوائی گئی.
رپورٹ کے مطابق عمران خان جس کنٹینر پر سوار تھے، اُس کے بائیں سائیڈ سے فائر کیے گئے.
179