آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ملاقات 229

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ملاقات

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

ملاقات میں پاک سعودی فوجی اور دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا.
سعودی وزیر دفاع نے پاک سعودی دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر زور دیا ،سعودی وزیر دفاع نے سید عاصم منیر کو آرمی چیف بننے پر مبارکباد بھی پیش کی ،دونوں کے درمیان علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ،آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی جانب سے پاک سعودی تعلقات کو فروغ دینے کے حوالے سے اظہار خیال،ملاقات میں پاکستان کے سفیر امیر خرم راٹھور اور چیف آف سٹاف میجر جنرل محمد عرفان اور ملٹری اتاشی بریگیڈیئر محمد عاصم شریک تھے ،ملاقات میں سعودی چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل فیاض الرویلی اور دیگر اعلی حکام بھی شریک ہوئے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں