Today's top news Ijaz Ahmed Tahir Awan 183

آج کی اہم خبریں رپورٹ/اعجاز احمد طاہر اعوان

آج کی اہم خبریں

رپورٹ/اعجاز احمد طاہر اعوان

** نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی (NCM) کی پیشن گوئی کے مطابق بدھ کو بھی جدہ میں دوپہر سے کھبی ہلکی کھبی بھاری بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ خاص طور پر مکہ مکرمہ کے ساحلی علاقوں میں تیز ہواؤں، اولوں، گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا امکان بھی شامل ہے۔ جدہ گورنریٹ میں جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے ترجمان حمود السقیران نے اعلان کیا کہ پیر کو جدہ، را بیغ اور خلیص میں اسکولوں کے طلباء کے لیے کلاسز معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ ہر کسی کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے این سی ایم سے موصول ہونے والی اطلاعات پر مبنی ہے۔
تاہم، آن لائن کلاسز کا انعقاد “مدرساتی پلیٹ فارم” کے ذریعے تمام طلباء، اسکولوں اور تعلیمی دفاتر کے مرد و خواتین ملازمین کے لیے کیا جائے گا۔
این سی ایم نے قبل ازیں ایک الرٹ جاری کیا تھا کہ مکہ مکرمہ کے کچھ حصوں میں درمیانی سے بھاری بارش ہوگی۔

** .پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے پارٹی کے بڑے تفصیلی فیصلے کا اعلان کر دیا، مریم نواز شریف کو پاکستان مسلم لیگ ن کا نائب صدر صدر اور چیف آرگنائزر کی نئی ذمہ داریاں سونپ دی ہیں، اس پر مسرت موقع پر پاکستان مسلم لیگ ” ن” سعودی عرب کی خواتین ونگ کی طرف سے مریم نواز شریف کو دل کی اٹھا گہرائیوں سے مبارکباد اور نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا ہے، اب مریم نواز شریف از سرنو پاکستان مسلم لیگ ن کی تنطیم سازی کریں گئیں

** قومی سلامتی کونسل کے حالیہ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ اب کسی بھی دہشت گرد تنظیم سے مذاکرات نہی ہوں گئے، یہ فیصلہ نواز شریف کی زیر صدارت مشترکہ اجلاس میں کیا گیا ہے

** “پاکستا ہاوس کراچی ” PSP ” میں ایک ملاقات کے دوران ایم کیو ایم پاکستان سے متحد ہونے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا ہے، دونوں متحد ہو کر ایک پلیٹ فارم سے مہاجروں کے بنیادی مسائل اولیت دے کر حل کریں گئے، اور آپس کے اتحاد کو یقینی بھی بنائیں گئے

** امریکہ سے شائع ہونے والے کثیر الاشاعت انگریزی اخبار رولنگ اسٹون” کے مطابق فن گائیکی کے معروف گلوکار نصرت فتح علی خان کو دنیا کے معروف گلوکاروں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے

** پاکستان کے اندر دھند اور موسم کی خرابی کے باعث داخلی اور خارجی پروازیں تاخیر کا شکار، مسافر رل گئے، مسافر کئی کئی گھنٹے ایئرپورٹ پر انتظار کے باعث پریشانی سے دوچار ہو ے لگے،

** سعودی عرب میں شعبہء صحافت سے منسلک معروف خواتین محترمہ سمیرہ عزیز (سعودی میڈیا) شاہین جاوید، مریم شاہد، ادیہ واہاج، عروج اصغر، جویریہ اسد، فریحہ ملک، نے پاکستا کی سینئر اینکر پرسن اور معروف صحافی مشعل بخاری کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے لئے دعائے معغفرت کی ہے اور اس کے بلند درجات کے لئے خصوصی دعا بھی کی ہے، مشعل بخاری کے اس دنیا سے چلے جانے کے بعد بہت بڑا خلا پیدا ہو گیا ہے جو اب کبھی پورا نہ ہو سکے گا

** توانائی بچت کے تحت اور کاروبار رات ساڈھے آٹھ بجے اور شادی ہال 10 بجے بند کر دئے جائیں گئے، مگر تاجروں نے مکمل طور پر اس سے انکاری کر دی ہے

** وزیر آباد سیالکوٹ میں چمڑے کی مصنوعات تیار کرنے والی فیکٹری میں اچانک آگ لگ گئی، آگ فیکٹری کے خام مال کے گودام میں لگئی، فائر برگیڈ کی 10 گاڑیوں نے کئی گھنٹوں کے بعد آگ پر قابو پایا، آگ لگنے سے کروڑوں روپے ک خسارہ ہو گیا،

** آرٹس کونسل کے زیر اہتمام 18 روزہ طلسم تھیٹر ڈانس فیسٹیول 6 جنوری سے شام 6 بجے شروع ہو گا، تحریک نسواں اور آرٹس کونسل کے باہمی اشتراک سے فیسٹیول میں تھیٹر ڈرامہ ڈانس موسیقی مکالمہ، اور خواتین شعراء کرام کا مشاعرہ بھی شامل ہو گا،

** آج پوری دنیا میں “بصارت” سے محروم افراد کا دن منایا جا رہا ہے، اور ایسے تمام افراد “رسم الخط برل” کے اس دن کو منصوب کیا ہے، کاغذ پر ابھرنے والا ہر لفظ کوئی نہ کوئی معنی رکھتا ہے، بصارت سے محروم افراد ابھرے ہوئے الفاط سے باآسانی پڑھ سکتے ہیں، بصارت دے محروم افراد اپنی انگلیوں سے چھو کر الفاظ کو پڑھنے کی صلاحیت رکھتا ہے

** امریکہ اور پاکستان کے درمیان سفارتی تعلقات کے باہمی فروغ کو 75 سال کا طویل عرصہ گزر گیا ہے، امریکہ نے پاکستان کے مختلف شعبوں کے اندر 132 ارب ڈالرز مالیت کی انویسٹ اور سرمایہ کاری کی ہے ،امریکی سفارت خانہ اسلا آباد کی عمارت پر 3 تا 11 جنوری ت چراغاں کیا جائے گا،

** سال 2022 کے دوران 7 لاکھ 65 ہزار افراد اپنے پیارے وطن کو چھوڑ کر بیرون ملک روزگار کے لئے چلے گئے، یہ سب اعلی تعلیم یافتہ اور پڑھے لکھے افراد تھے ،

** دواوں کی تیاری میں خام مال آخری کنارے پر پہنچ گیا، اور دواوں کی قیمتوں میں عنقریب آضافہ ہونے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں