Earthquake shocks in Lahore 245

وفاقی دارلحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

سٹاف رپورٹ : (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
صوبائی دارالحکومت لاہور اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ، زلزلے سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے.
زلزلہ پیما مرکز کےمطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر4 اعشاریہ 1 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اس کا مرکز شیخوپورہ سے 20 کلومیٹر دور ریکارڈ کیا گیا.
ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.1 ریکارڈ ،زلزلے کا مرکز شیخو پورہ سے 20 کلومیٹر دور ریکارڈ کی گئی،زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی.
وفاقی دارلحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ لوگ خوف کے مارے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے نکل آئے۔ زلزلے سے کسی قسم کے نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق بھارت میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں.
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 7 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق لاہور میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کا دورانیہ 5 سے 9 سیکنڈ تک رہا۔ میانوالی، ایبٹ آباد، چنیوٹ، ٹیکسلا، خوشاب، مردان، صوابی، سلانوالی اور اٹک سمیت دیگر شہروں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں