لاہور میں آٹا بحران برقرار آٹے کے حصول کے لیے عوام کی لمبی لمبی قطاریں 125

لاہور میں آٹا بحران برقرار آٹے کے حصول کے لیے عوام کی لمبی لمبی قطاریں

رپورٹ لاہور : ایچ ایم فیاض ( تازہ اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی )

لاہور میں آٹا بحران برقرار آٹے کے حصول کے لیے عوام کی لمبی لمبی قطاریں فائن اور آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہونے سے لاہور آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا اس موقع پر آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن لاہور کے زمہ داران صدر حفیظ الرحمن عباسی ،نائب صدر احمد بٹ ،جنرل سیکرٹری محمد فاروق بٹ نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا فائن اور آٹا کے ریٹ اتنے بڑھا دئیے گئے ہیں کہ قوت خرید متاثر ہو رہی ہے زائد قیمتوں کا اثر غریب عوام پر پڑے گا نان اور روٹی کے ریٹ بڑھا دئیے گئے کیونکہ جس فائن کی بوری کا ریٹ سات ہزار ہونا چاہئے وہ گیارہ ہزار روپے تک پہنچ چکی ہے جبکہ پرافٹ مارجن بالکل نہ ہونے کے برابر ہے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ فوڈ کی ملی بھگت سے اشرافیہ کو نوازہ جا رہا ہے اور غریب کے منہ سے نوالہ چھینا جا رہا ہے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے درخواست ہے کہ فائن اور آٹا کے ریٹس کو فوری کنٹرول کیا جائے تاکہ عوام کو سستی روٹی اور نان مل سکے
نوٹ __لاہور آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران کا اجلاس کے بعد گروپ فوٹو

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں