Superstar footballer Cristiano Ronaldo will arrive in Riyadh today 181

سپرسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو آج ریاض پہنچیں گے

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
سبق ویب سائٹ کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو پرائیوٹ جہاز میں اپنی فیملی اور معاونین کے ساتھ آج رات 11 بجے ریاض پہنچیں گے.
النصر کلب کے ذرائع نے بتایا کہ سپر سٹار فٹبالر کا عوامی استقبال نہیں ہوگا.جبکہ کل منگل کو اُن کے اعزاز میں مرسول پارک میں عوامی استقبالیہ ہوگا.
ذرائع نے کہا کہ النصر کلب کرسٹیانو رونالڈو کا انٹرنیشنل کارڈ سابقہ کلب سے حاصل کرے گا جبکہ بعد ازاں ان کا طبی معائنہ ہو گا.
فٹبال کی دنیا کے معروف کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی عرب کے فٹبال کلب النصر میں باضابطہ طور پر شمولیت اختیار کر لی ہے.
انھوں نے جو معاہدہ کیا ہے، وہ سنہ 2025 تک جاری رہے گا۔ سوشل میڈیا پر اسے کوئی تاریخی فیصلہ کہہ رہا ہے تو کوئی “کرموں کا پھل”.
پرتگال کے کھلاڑی نے ایک متنازع انٹرویو کے بعد مانچسٹر یونائیٹڈ کو چھوڑ دیا تھا اور اس کے بعد وہ کسی بھی کلب میں شمولیت کے لیے آزاد تھے۔ اپنے اس انٹرویو میں انھوں نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا.
مانچسٹر یونائیٹڈ سے علیحدگی کی بعد یہ کہا جا رہا تھا کہ اب انھیں کوئی بھی ٹیم اس قدر زیادہ رقم کے ساتھ نہیں لے گی.
النصر کلب کے ذرائع کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو اور فیملی کو ریاض کے مشہور ہوٹل میں ٹھہرایا جائے گا۔ بعد ازاں ان کے لیے رہائش کا انتظام کیا جائے گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں