welcome the new year in Jeddah, the youth organized a music festival night 193

جدہ میں نئے سال کو خوش آمدید کہنے کے لئے نوجوانوں نے میوزک مستی نائٹ کا اہتمام کیا گیا

رپورٹ امداد حسین لک سعودی عرب جدہ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

جدہ میں نئے سال کو خوش آمدید کہنے کے لئے نوجوانوں نے میوزک مستی نائٹ کا اہتمام کیا گیا جبکہ پاکستانی گلوکاروں نے ایسے سر بکھیرے کہ نوجوانوں نے بھرپور بھنگڑے ڈالے
جدہ میں نئے سال کی خوشی میں سجنے والی میوزک مستی نائٹ میں پاکستانی کمیونٹی کے مرد و خواتین شریک تھے اس موقعے پر پاکستان سے آئے ہوئے نامور سنگرز فرحان این ٹی ایف ،وکی چوہدری نے میوزک مستی میں بھرپور رنگ جمایا جبکہ مقامی گلوکار نعیم سندھی نے محفل میں موجود لوگوں کو جھومنے پر مجبور کر دیا فنکاروں نے اپنے خوبصورت فن کے ذریعے شرکاء کے دل موہ لیے، میوزک مستی نائٹ کے آرگنائزر مدثر عباس، ماہ نور،یحییٰ اشفاق،حاجی عثمان، خدیجہ ملک اور عمران صدیقی کا کہنا تھا کہ ایونٹ کا مقصد پردیس میں مقیم ہم وطنوں کو تفریحی ماحول فراہم کرنا تھا اور ہماری دعا ہے کہ نیا سال پاکستان اور سعودی عرب سمیت پوری دنیا کے لوگوں کے لئے خوشیوں بھرا سال ثابت ہو میوزیکل تقریب کے آخر میں نئے سال کا کیک بھی کاٹا گیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں