government of the United Arab Emirates 217

متحدہ عرب امارات کی حکومت نے کہا ہے کہ وفاقی اداروں کے سرکاری ملازمین کو نجی کاروبار شروع کرنے کے لیے ایک سال کی تنخواہ سمیت چھٹی دی جائے گی

رپورٹ : محمد آصف خان متحدہ عرب امارات (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
متحدہ عرب امارات کی حکومت نے کہا ہے کہ وفاقی اداروں کے سرکاری ملازمین کو نجی کاروبار شروع کرنے کے لیے ایک سال کی تنخواہ سمیت چھٹی دی جائے گی.فیصلے پر عمل درآمد آئندہ سال دو جنوری سے ہوگا.
امارات کے خبررساں ادارے وام‘ کے مطابق چھٹی کے دوران سرکاری ملازم یکسوئی سے کاروبار کرسکے گا.
سرکاری افرادی قوت کے وفاقی ادارے کی قائم مقام ڈائریکٹر جنرل لیلی السویدی نے بتایا کہ آزاد کاروبار میں یکسوئی کےلیے چھٹی کی منظوری اماراتی قیادت کا اہم فیصلہ ہے.
انہوں نے کہا کہ ’افرادی قوت کے ادارے نے سرکاری ملازمین کی چھٹی کے حوالے سے گائیڈ بک تیارکی ہے۔ اس میں تمام معلومات دی گئی ہیں.
اس سکیم کی منظوری نائب صدر شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کی زیر صدارت اماراتی کابینہ نے رواں سال جولائی میں دی تھی.
یہ دنیا میں اپنی نوعیت کی پہلی سکیم ہے۔ اس کے تحت سرکاری ملازم کاروبار کےلیے کوشش کرسکیں گے۔ان کی ذہانت اور محنت سے مستقبل میں امارات معیشت کوفائدہ پہنچے گا.
کسی بھی وفاقی سرکاری ادارے کے ملازم کو اپنا کاروبار قائم کرنے یا چلانے کے لیے مکمل ایک سال کی چھٹی دی جائے گی جو تنخواہ سمیت ہوگی۔ ملازم کو یہ اختیار بھی ہوگا کہ وہ اپنی سالانہ چھٹی اور بغیر تنخواہ چھٹی کو بھی اس میں شامل کرلے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں