سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
جمعیت علمائے اسلام سعودی عرب جدہ کے جنرل سیکرٹری انجنیئر حاجی سجاد خان اور سینئر رہنماء مولانا سمیع الحق تورغری نے اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کے معتمد خاص (پرسنل سیکرٹری) مفتی ابرار کا بھتیجااور انجنیئر مشتاق خان کے بیٹے مفتی عثمان خان کی اچانک وفات اور المناک روڈ ایکسیڈنٹ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندان کیساتھ دلی تعزیت کی ، اور کہاکہ پسماندگان خصوصا مفتی ابرار اور مفتی ناصر محمود سے غم کی اس گھڑی میں جے یو آئی جدہ کی کابینہ ارکان دکھ و غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ آخر میں انہوں نے دعا کی کہ الله تعالیٰ مفتی مرحوم کو کروٹ کروٹ جنت الفردوس نصیب کرکے پسماندگان کو صبر جمیل سے نوازیں آمین.
246