Atlas Honda has offered a New Year's gift 128

اٹلس ہونڈا نے پاکستانی لوئرمڈل کلاس شہریوں کو نئے سال کا تحفہ موٹرسائیکل کی قیمتوں میں اضافے کی صورت میں پیش کیا ہے

رپورٹ : افتخار کھٹانہ سیالکوٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
اٹلس ہونڈا نے پاکستانی لوئرمڈل کلاس شہریوں کو نئے سال کا تحفہ موٹرسائیکل کی قیمتوں میں اضافے کی صورت میں پیش کیا ہے ۔ نئی قیمتیں جنوری 2023 سے نافذالعمل ہوں گی.
ہونڈا سی ڈی 70 نئی قیمت 3400 روپے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 24 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے جبکہ ہونڈا سی ڈی 70 ڈریم کی نئی قیمت 3400 روپے اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 33ہزار 500 روپے ہے ۔ ہونڈا پرائڈر 100 سی سی کی قیمت 3600 روپے اضافے کے بعد اب 1 لاکھ 65 ہزار 500 ہوگی ۔ اسی طرح سی جی 125 کی قیمت 5 ہزار 600 روپے اضافے کےبعد اب 1 لاکھ 91 ہزار500 روپے ہوگی۔ ہونڈا سی جی 125 سپیشل ایڈیشن کی قیمت 5400 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 24 ہزار900 روپے ہوگئی ۔ اسی طرح ہونڈا سی بی 125 ایف کی قیمت 20 ہزار روپے اضافے کےبعد 3 لاکھ 3900روپے ہوگی ۔ جبکہ ہونڈا سی بی 150 ایف کی قیمت بھی 20 ہزار اضافے کے بعد 3 لاکھ 73 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔ سی بی 150 ایف سپیشل ایڈیشن 20 ہزار اضافے کے بعد تین لاکھ 77 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں