پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کے استعفوں کا معاملہ 174

پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کے استعفوں کا معاملہ

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کے استعفوں کے معاملہ پر پی ٹی آئی پارلیمانی وفد آج سپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق ارکان اسمبلی کے استعفوں کی تصدیق کی حکمت عملی طے کرنے کیلئے تحریک انصاف کا وفد آج سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے ملاقات کرے گا، شاہ محمود قریشی، عامر ڈوگر، اسدعمر، فواد چوہدری وفد میں شامل ہوں گے۔
اسد قیصر، پرویز خٹک بھی پی ٹی آئی وفد میں شامل ہوں گے، پی ٹی آئی وفد سپیکر قومی اسمبلی سے اپنے ارکان کے استعفوں کی تصدیق کا لائحہ عمل طے کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں