اک پاگل دیوانہ لڑکا
پیشانی پر الجھے الجھے بال
آنکھ کی کالی پتلی بھیتر
سنہرے خوابوں کا اک جال
سورج کی روپہلی کرنیں
جس کے نینوں میں بستی ہیں
ہیرے جیسا من لے کر
چلے وہ دنیا سے نرالی چال
میرا یہ سونے کا گڈا
ہر دم لڑتا رہتا ہے
ما ں سے پوچھا کرتا ہے
“ایسا کیوں ہے؟ویسا کیوں ہے؟
آخر کب تک؟ کیوں اور کیونکر؟
میں بدلوں گا سب کا حال
میرا دلبر، میرا جانی، میرا یار
میرا بیٹا، میرا ہیرو، میرا پیار۔
پیارے بیٹے عبید الرحمن کیلئے اس کی سالگرہ کے سعد دن پر اسکی ” ماں جی کی طرف سے!
نمیرہ محسن
26 دسمبر 2022
278