خصوصی رپورٹ/اعجاز احمد طاہر اعوان (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی کوشیشیں رنگ لے آئیں, ایم کیو ایم MQM PSKISTAN اور SPS پاک سر زمین پارٹی ایک پلٹ فارم پر رضامند ہو گئے، سید مصطفی کمال اور فاروق ستار یکجا ہونے پر مان گئے، عنقریب دونوں پارٹیوں کے سربراہان کی ملاقات متوقع ہے، دونوں پارٹیوں نے الحاق ہونے کا عندیہ اور فارمولا تیار کر لیا ہے، توقع ہے کہ دونوں عہدیداران کی ملاقات جنوری کے پہلے ہفتہ میں ہو سکتی ہے، دونوں پارٹیوں کے درمیان عہدوں کی تقسیم پر بھی بات چیت جاری ہے، جبکہ خالد مقبول صدیقی کے تحفظات ابھی بھی اپنی جگہ پر موجود ہیں، اور ناراض ممبران کو منانے کی بھی کوشش ہو رہی ہے.