رپورٹ/اعجاز احمد طاہر اعوان
“میڈیا رپورٹ/کے مطابق پاکستان کے نامور اسکالر اور معروف مذہبی شخصیت مولانا طارق جمیل پر “HEART ATTACK” کا حملہ ہوا ہے اور وہ ایمرجنسی وارڈ کینیڈا کے ایک ہسپتال کے “ICU” میں زیر علاج ہیں.
پاکستان کے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کو کینیڈا میں دل کا دورہ پڑنے کے بعد ہسپتال داخل کردیا گیا ہے۔
منگل کو مولانا طارق جمیل کے بیٹے یوسف جمیل نے منگل کو عالم دین کی طبعیت کی ناسازی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ “بابا جان اس وقت کینیڈا مین ہیں اور ان کو دل کا دورہ پڑنے پر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے.”
انہوں نے اپنی ایک ٹویٹ میں عالم دین کے چاہنے والوں سے اپنے والد کی صحتیابی کی دعا کی درخواست کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ’اللہ کے فضل سے اب ان کی حالت بہت بہتر ہے۔
ان کے صاحبزادے یوسف جمیل نے اپنے والد گرامی مولانا طارق خمیل کی صحتیابی کے لئے “دعائے صحت” کی اپیل کی ہے، بیٹے یوسف جمیل کے مطابق اب ان کی طبیعت بہتر ہے.
الحمدللہ ثم الحمدللہ والد محترم مولانا طارق جمیل صاحب اب بھت بھتر ھیں۔
تین دن تک ڈاکٹرز نے ھسپتال میں اپنی زیر نگرانی رکھنا ھے۔
بس آپ سے مزید دعاوں کی درخواست ھے🙏🏻🙏🏻🙏🏻۔— Yousaf Jamil (@YousafjamilMTJ) December 28, 2022