پاکستان پیپلزپارٹی برلن نے سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو شہید کی 15 ویں برسی عقیدت واحترام سے منائی 139

پاکستان پیپلزپارٹی برلن نے سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو شہید کی 15 ویں برسی عقیدت واحترام سے منائی

برلن ۔رپورٹ :مطیع اللہ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

قران خوانی و دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا برسی کے موقع پر کارکنان نے تجدید عہد وفا کرتے ھوئے بینظیر بھٹو شہید کی مشن کو جاری رکھنے کے لیے عہد کیاگیا

موسمی حالات اور کوویڈ کیسز میں اضافے کیوجہ سے برسی کی تقریب کو محدود و پرجوش طریقے سے منایا گیا

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی برلن کے صدر منظور اعوان نے محترمہ بینظیر بھٹو کو15 ویں برسی پر زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو تاریخ ساز مدبر و بھادر رہنما تھیں، وہ چاروں صوبوں سمیت کشمیر گلگت بلتستان کی ترجمان تھی ۔ان کا شہادت درحقیقت خوشحال، ترقی پسند اور جمہوری پاکستان کے خواب پر شب خون مارنا تھا شہید بی بی کی برسی مساوات پر مبنی جمہوری پاکستان کے دشمنوں کے لیے ایک پیغام ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی سرپرست اعلی ملک اسماعیل قیصر نے کہاکہ محترمہ بے نظیر بھٹو جرأت مند‘ بے خوف اور نڈر سیاسی رہنما تھیں۔ ملک و قوم اور جمہوریت کی خاطر بڑی سے بڑی قربانی دینے کو تیار رہتی تھیں۔ انہوں نے اپنی جان دیکر امر ھوگئی۔ شہید بھٹو کا نظریہ اور شہید بی بی کا فلسفہ ہی روشن پاکستان کی جانب واحد راستہ، اب آسمان گرے یا زمین پھٹے، ہم اپنی جدوجہد سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

پاکستان پیپلزپارٹی برلن کے جنرل سیکرٹری میاں اکمل نے کہاکہ بینظیربھٹو نے اپنے والد مرحوم کی طرح پاکستان کوخوشحال‘پرامن‘ مستحکم اور ناقابل تسخیر مملکت بنانے کا جو خواب دیکھا تھا‘ وہ ادھورا رہ گیا۔

برلن نائب صدر و نوجوان قیادت عابد حسین بلوج نے کہاک بینظیر بھٹو ملکی دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے کے معاملے پر کبھی ایک پل کے لیے بھی مصلحت کا شکار نہیں ہوئی انہوں نے ایٹمی پروگرام جاری رکھا، ملک کو میزائیل ٹیکنالوجی کا تحفہ دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں