anniversary of the martyrdom of PPP Chairperson Mrs. Benazir Bhutto 165

پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی 15 ویں برسی کے موقع پر جدہ میں پارٹی کارکنان کی جانب سے تقریب کا اہتمام گیا

رپورٹ امداد حسین لک سعودی عرب جدہ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی 15 ویں برسی کے موقع پر جدہ میں پارٹی کارکنان کی جانب سے تقریب کا اہتمام گیا- تقریب میں بڑی تعداد میں پارٹی کارکنان کے ساتھ ساتھ دیگر جماعتوں اور فورم کے زمہ دران نے بھی شرکت کی اور محترمہ کی زندگی پر روشنی ڈالی اور خراج عقیدت پیش کیا.
تقریب کی صدارت صدر پیپلز پارٹی سعودی عرب چوہدری تصور حسین نے کی تقریب سے شرکاء نے خطاب کرتے ہوئے چیئرپرسن محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کو بھرپور انداز میں خراج عقیدت پیش کیا اور انکئ خدمات کو سراہا ہوئے کہا کے محترمہ بینظیر بھٹو 30سال جمہوریت کیلئے جدوجہد میں کوشاں رہی ہیں اور بحثیت ایک قوم محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت ہمارا ایک بڑا نقصان تھا قوم اس پر ہمیشہ افسوس کا اظہار کرتی رہے گی شہید بے نظیر بھٹو نے آئین کی بحالی کیلئے انتھک محنت اور عزم و ہمت کی داستانیں رقم کیں ملک و قوم کے لیۓ ان کی خدمات قابل تحسین ہیں انکی شہادت صرف پاکستان کا ہی نہیں بلکہ عالم اسلام کا بھی نقصان ہے دنیا ایک عظیم لیڈر سے محروم ہو گئی بی بی کی شہادت نے بی بی کو اپنی سیاسی زندگی سے بڑا بنا دیا۔- تقریب کے آخر میں بی بی شہید کی مغفرت کے لیے اجتماعی دعا کی گئی۔ اورزاہد حسین فوٹو جرنلسٹ کی جانب لکھی گی کتاب بے بی سے بی بی تک کو بھی سراہا گیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں