Chaudhry Azhar Waraich, a senior leader of Muslim League-Q 204

سعودی عرب میں مقیم مسلم لیگ ق کے سنیر رہنماچوہدری اظہر وڑائچ کو وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا مشیر برائے اوورسیز پاکستانیز تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے.

رپورٹ امداد حسین لک سعودی عرب جدہ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

سعودی عرب میں مقیم مسلم لیگ ق کے سنیر رہنماچوہدری اظہر وڑائچ کو وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا مشیر برائے اوورسیز پاکستانیز تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے.
وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے چوہدری اظہر وڑائچ کو مشیر برائے اوورسیز پاکستانیز بنانے پر جدہ میں پاکستانی کیمونٹی کی جانب سے خوشی کا اظہار کیمونٹی کی سرکردہ شخصیات اور مختلف سیاسی جماعتوں اور فورم کے عہدے داران کی جانب سے مبارکباد کا تانتا بندھ گیا ہے.
اس موقع پراپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کیمونٹی کی اہم شخصیات نے چوہدری پرویز الٰہی کا شکریہ ادا کیا، اور چوہدری اظہر وڑائچ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ
جبکہ چوہدری اظہر وڑائچ نے سابق وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کے مجھے جو زمہ داریاں دی گئ ہیں میری کوشش ہوگی کہ اوورسیز پاکستانیوں کی آواز بنوں اور انکے مسائل حل کرنے میں ہر ممکن مدد کر سکوں اور اپنی کیمونٹی کی امیدوں پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کروں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں