Siddiqui Public School Najwal held the annual results of children 137

صدیقی پبلک سکول نجوال میں بچوں کے سالانہ رزلٹ کا انعقاد کیا گیا

رپورٹ : افتخار کھٹانہ پی این پی نیوز سیالکوٹ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

صدیقی پبلک سکول نجوال میں بچوں کے سالانہ رزلٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں بچوں نے سٹیج پر ملی نغمے، تقاریر اور ٹیبلو سے خوب پرفارم کیا اور شرکا کے دل جیت لیے.
گاوں نجوال میں قائم صدیقی پبلک سکول میں بچوں کے سالانہ رزلٹ کا انعقاد کیا گیا جہاں پر فرسٹ، سیکنڈ، تھرڈ آنے والے بچوں کو انعامات دیئے گئے.
پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قران پاک سے کیا گیا۔ بچوں نے ملی نغمے، تقاریر اور ٹیبلو پرفارم کرکے دیکھنے والوں کے
دلوں کو جیت لیا.
صدیقی پبلک سکول کے پرنسپل صدیقی صاحب نے فرسٹ، سیکنڈ اور تھرڈ پوزیشن پر آنے والے بچوں میں انعامات تقسیم کیے.
صدیقی صاحب نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پبلک صدیق سکول پورے علاقہ میں اپنی مثال آپ ھے جہاں بچوں کا رزلٹ باقی سکولوں کی نسبت پہلے نمبر پہ ھے اور یہ کریڈٹ سکول کے اساتذہ کی محنت کا نتیجہ ھے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں