Organized free medical camp under the leadership of Dr. Muhammad Naeem Qaim Khani 179

میپ میڈیکل سینٹر کراچی کے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد نعیم قائم خانی کی سربراہی میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

کراچی رپورٹ/اعجاز احمد طاہر اعوان (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

میپ میڈیکل سینٹر کراچی کے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد نعیم قائم خانی کی سربراہی میں آج مورخہ 24 دسمبر بروز ہفتہ فری میڈیکل اور آئی کیمپ کا انعقاد ہوا جس میں 800 سے زیادہ مریضوں کا مفت ٹیسٹ۔ معائنہ اور دوائیں بھی مہیاء کی گئی نیز 22 مریضوں میں موتیے کی تشخیص کے بعد انہیں سرجری کے لئے بھی بک کیا گیا جن کے آنکھوں کے آپریشنز بھی فری کئے جائیںگے نیز شوگر بلڈ پریشر کے مریضوں میں بھی مفت دوائیں فراہم کی گئیں میپ آنے والے تمام مریضوں اور انکے اہل خانہ نے میپ میڈیکل سینٹر کے میڈیکل ڈائریکٹر جناب ڈاکٹر محمد نعیم قائم خانی اور انکی ٹیم کی کوششوں کو سراہتے ہوئے انکا شکریہ ادا کیا اس موقع پر دوسرے ڈاکٹرز میں ڈاکٹر نجمہ ہادی ڈاکٹر عدنان ڈاکٹر فیضان ڈاکٹر قیصر جہاں اور ڈاکٹر خادم حسین اور انتظامیہ میں شہنیل صدیقی۔ ندیم بھائی اور قمر بھائی سمیت پیرامیڈیکل اسٹاف نے بھرپور خدمات انجام دیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں