Elite Literature Society organized a special meeting on the birth anniversary Of Jinnah 179

باباۓ قوم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر الیٹ لٹریچر سوسائٹی کی جانب سے ایک خصوصی نشست کا اہتمام

رپورٹ سعودی عرب جویریہ اسد (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

‎الیٹ لٹریچر سوسائٹی سعودی عرب کے ماہانہ ادبی سلسلے الیٹ لٹریری پرزم کی جانب سے قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے حوالے سے خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا۔
‎اس نشست میں سعودی عرب اور پاکستان سے بڑی تعداد میں مہمانان نے شرکت کی۔
‎نشست کی نظامت آر جے فواد نے اپنے مخصوص انداز میں کی اور قائد اعظم کی زندگی اور پاکستان کو حاصل کرنے میں ان کی انتھک محنت کو اجاگر کیا۔
‎مہمان مقرر مصنف اور معروف بک ٹیوبر شاہ رخ ندیم نے اپنی تصنیف شدہ کتاب ریڈستان کا مختصر جائزہ پیش کیا اور کہا کہ کتاب دوستی ایک روشن پاکستان کی ضمانت ہے جسکا خواب قائد اعظم نے دیکھا تھا۔
‎ماہر تعلیم سبین ناز نے باباۓ قوم کی شخصیت اور انکی ذاتی زندگی کے حوالے سے خصوصی گفتگو کی اور کہا کہ کہ وہ ایک نڈرلیڈر ہونے کےساتھ ساتھ نہایت شفيق ،مخلص اور خوش اخلاق شخصیت تھے۔ان کی پوری زندگی ہمارےلئے مشعل راہ ہے۔
‎لائف کوچ سنیتا مینن نے الیٹ مینٹر ٹاک کے سلسلے میں خصوصی گفتگو کی۔ مصنفہ اسماء حمزہ نے اپنی کتاب ان ہاپی پلانٹس کی رونمائ کی جو کہ بچوں کی کہانیوں پر مشتمل ہے۔ آر جے فواد اور فیض علی حسن نے کتابوں کے جائزے پیش کیۓ۔ الیٹ کڈز ونگ کی جانب سے آمنہ ہارون، فروا ہارون اور ہمنہ طارق نے اپنی تقاریر کے ذریعے قائد اعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔ آخر میں کلب کی بانی جویریہ اسد نے تمام شرکاہ کا شکریہ ادا کیا اور ستائشی اسناد پیش کیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں