former captain Shahid Afridi has been appointed as the head of the interim selection committee 127

پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی نے عبوری سلیکشن کمیٹی کا اعلان کر دیا ہے ، سابق کپتان شاہد آفریدی کو عبوری سلیکشن کمیٹی کا سربراہ تعینات کیا گیا ہے

سٹاف رپورٹ(تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی )مینجمنٹ کمیٹی نے عبوری سلیکشن کمیٹی کا اعلان کر دیا ہے ، سابق کپتان شاہد آفریدی کو عبوری سلیکشن کمیٹی کا سربراہ تعینات کیا گیا ہے.
چیئر مین پی سی بی نجم سیٹھی نے شاہد آفریدی کو چیف سلیکٹر منتخب کیا ہے ، عبوری سلیکشن کمیٹی نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈےسیریز کیلئے ٹیم کی سلیکشن کرے گی ، سلیکشن کمیٹی میں سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق اور افتخار انجم بھی شامل ہیں ، جبکہ ہارون رشید کمیٹی کے کنوینر کے فرائض سر انجادم دیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں