Hafiz Irfan Khatana said that the main objective of the broadcast 340

حافظ عرفان کھٹانہ نے اپنی گفتگو کے سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ “PNP” نیوز چینل کی نشریات کا بنیادی مقصد بھی یہ تھا کہ نظریہ پاکستان کے مقاصد کو اولیت دے کر اس پر پختہ عزائم کے ساتھ عمل درآمد کرنا تھا

خصوصی انٹرویو/اعجاز احمد طاہر اعوان

پی این پی “PNP” نیوز چینل کے سینئر صحافی اور “CEO” محترم حافظ عرفان کھٹانہ کسی تعارف کے محتاج نہی ہیں آج سے تقریبا” دو سال قبل آنہوں نے اپنے دیرینہ دوستوں کے باہمی تعاون اور مشورہ سے “الیکٹرانک میڈیا میں قدم رکھنے کا پختہ عزم کیا، اور باقاعدہ طور پر اس کا سنگ بنیاد رکھا اور ان ایئر نشریات کا آغاز کیا، اس وقت “PNP” کا ہیڈ آفس لاہور اور س آفس سیالکوٹ میں قائم ہے.

حافظ عرفان کھٹانہ نے اپنی گفتگو کے سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ “PNP” نیوز چینل کی نشریات کا بنیادی مقصد بھی یہ تھا کہ نظریہ پاکستان کے مقاصد کو اولیت دے کر اس پر پختہ عزائم کے ساتھ عمل درآمد کرنا تھا، اور ایسے چھپے ہوئے پیروں کو منظرعام پر لا کر ان کی خدادا صلاحیتوں کو دنیا بھر میں روشناس کروانا بھی تھا اللہ پاک کی ذات اقدس کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ میری ٹیم کی شب و روز کی انتھک محنت و کاوش سے کامیاب ہوئے ہیں
اس وقت “PNP” کے شعبہء صحافت میں وسیع تجربہ کی بنیاد پر اس کے ممبران کی تعداد 30 سے بھی تجاوز کر گئی ہے اور نئے ممبران کی آمد کا بھی سلسلہ جاری و ساری ہے

حافظ عرفان کھٹانہ نے کہا کہ “PNP” کا مستقبل اور ف یوچر روشن اور تابناک ہے، ہمارا یہ مقصد بھی ہے کہ شعبہء صحافت میں دلچسپی رکھنے والے طلباء طالبات کی راہنمائی کی جائے گئی،

حافظ عرفان کھٹانہ نے کہا کہ ہمارا پختہ عزم ہے کہ میڈیا الیکٹرانک کا وسیع تجربہ رکھنے والے تجربہ کار افراد کو اپنی صحافتی ٹیم میں شامل کریں ہم نئے تجربہ کار سینئر اینکر پرسن کو خوش آمدید کہتے ہیں،

اس وقت “PNP” کی نشریات دنیا بھر میں دیکھی جا رہی ہیں “PNP” نیوز چینل ایک ڈیجیٹل میڈیا چینل ہے، اس وقت اس کی نشریات پاکستان گلف کے ممالک اور پورے یورپ میں دیکھی جا رہی ہیں گلف اور یورپ کے اندر وسیع صحافتی تجربہ رکھنے والے نمائندگان کی
ذمہ داران ٹیم ہمارے نیوز چینل کے ساتھ ہے

حافظ عرفان کھٹانہ نے کہا کہ ہمارا بنیادی مقصد یہ بھی ہے کہ دنیا بھر میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل پر خصوصی توجہ دی جائے، بیرون ممالک میں مقیم ہمارے ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور بیرو ملک پاکستا کے سفیر بھی ہیں، ہم انکی جرات اور عظمت کو سال پیش کرتے ہیں

حافظ عرفان کھٹانہ نے کہا کہ ہمارا یہ پختہ ارادہ بھی ہے کہ مستقبل میں عوامی مسائل کو آقتدار کے حکمرانوں تک ضرور پہنچائیں گئے، اور عوامی ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کی راہ می رکاوٹ بننے والے چھپے عناصر کو بےنقاب کرنے پر توجہ دیں گئے،

حافظ عرفان کھٹانہ نے کہا کہ اس وقت دنیا بھر میں مقیم اپنے اپنے شعبوں میں نمایاں اور گرانقدر خدمات سرانجام دینے والی شخصیات کے خصوصی تعارفی
انٹرویوز کا بھی عنقریب سلسلہ شروع کریں گئے

آخر میں حافظ عرفان کھٹانہ نے کہا کہ ہم صحافتی پلیٹ فارم سے انسانیت کی بھرپور خدمت اور اپنی ذمہ داریوں کو احسن اور پوری ایمانداری سے پورا کریں گئے اور ہر انسانیت کی تذلیل کے سلسلہ کی ہر جگہ پر رکاوٹ کا کھلے عام ثبوت دی گئے ہم ہر اس کام سے اجتناب بھی کریں گئے جس سے مسلم امہء کا وقار مجروح ہونے کا اندیشہ ہو، اور جس سے یوم حشر کے روز ہم اللہ کے عذاب سے بھی محفوظ رہنے کے عمل کی بھرپور حمائت کریں گئے اللہ پاک ہمیں ہر میدان میں ثابت قدم رہنے کی ہمت اور حوصلے سے کئے جذبے میں پختگی سے ہمکنار کرے
آمین ثم امین

نوٹ::: براہ کر زیر نظر انٹرویو کے ساتھ محترم حافظ عرفان کھٹانہ صاحب کی زیادہ سے زیادہ تصاویر شامل آشاعت کر لیں اس انٹرویو کو “BREAKING NEWS” اور “HIGH LIGHT” شائع کڑی آپ کے تعاون کا ایڈوانس شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں