رپورٹ لاہور (ایچ ایم فیاض) ( تازہ اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی )
صحت کے شعبے میں دو دہائیوں تک امریکہ میں اپنی خدمات سر انجام دینے ولے pain, اسپیشلسٹ ڈاکٹر جاوید نذیر نے لاہور لیڈز یونیورسٹی کا خصوصی دورہ کیا اس موقع پر یونیورسٹی کے عہدیداران کے ساتھ ملاقات کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاپاکستان میں میڈیکل کے شعبے میں پاکستانی کمیونٹی کو بہت سے چیلنجز کا مقابلہ کرنے میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ان کا کہنا تھاصحت عامہ کے تعلیمی پروگراموں میں پیش کردہ کورسز، کریڈٹ اوقات، فیکلٹی کی تعداد اور ٹیوشن کے اخراجات کے لحاظ سے کافی فرق ہےڈاکٹر جاوید نذیر کے مطابق پاکستان میں صحت عامہ کے ڈگری پروگراموں میں سے تقریباً ستر فیصد ایسے ہیں جن میں کوئی خاص کنسنٹریشن ٹریک نہیں صرف 18 فیصد پریکٹس کی پیشکش کی جاتی ہے امریکہ میں اداروں کے ساتھ تعلیمی روابط بڑھانے کے لیے ڈاکٹر جاوید نذیر نے اپنی خدمات پیش کرنے کی پیشکش بھی کی ان کہنا تھا امریکی اداروں کے ساتھ اشتراک سے پاکستان میں طلباء صحت عامہ کی عملی مہارتوں، جدید نظریاتی اصولوں کا علم، کمیونیکیشن سکلز کو بہتر بنانے اور آئی ٹی کے شعبے میں اضافہ کرنا ہوگا یونیورسٹی کےوائس چانسلر ڈاکٹر ندیم بھٹی نے لاہور لیڈز یونیورسٹی کے عہدیداران کی جانب سے ڈاکٹر جاوید نذیر کو یادگاری شیلڈ پیش کی.