Football and Volleyball were organized during Youth Forum Sports Festival 173

الریاض میں یوتھ فورم سپورٹس فیسٹیول سیزن 4 کے دوران فٹ بال اور والی بال کا انعقاد کیا گیا

رپورٹ الریاض عالم خان مہمند (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

یوتھ فورم سپورٹس فیسٹیول سیزن 4 کے دوران فٹ بال اور والی بال کے مقابلوں کی جھلکیاں۔سید ثاقب زبیر صدر یوتھ فورم ریاض نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا الحمداللہ پاکستانی کیموینٹی کی ایک کثیر تعداد اس میں شریک ہے اور لطف اندوز ہو رہی ہے۔انہوں نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔ لوگوں نے اس سرگرمی کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے یوتھ فورم کا شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے دیار غیر میں چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے اس خوبصورت فیسٹیول کا انعقاد کیا۔سید ثاقب زبیر نے یوتھ فورم کے ذمہ داران کا بھی شکریہ ادا کیا جو محنت اور لگن کے ساتھ اس فیسٹیول کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ ریاض شاکر نائب صدر، محمد ابراہیم جنرل سیکرٹری، سلیمان بخش ممبر ایگزیکٹو باڈی اور ریاض کھوسہ انچارج سوشل میڈیا نے انتظامی معاملات کا جائزہ لیا، مقابلوں میں شریک افراد سے ملاقات کی اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی بھی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں