معیاری اور اعلیٰ نظام تعلیم کے ذریعے دور جدید کے تقاضوں کو پورا کیا جاسکتا ہے۔صدر آزاد جموں وکشمیر و چانسلر آزادکشمیر یونیورسٹیز بیرسٹر سلطان محمود چوہدری 235

معیاری اور اعلیٰ نظام تعلیم کے ذریعے دور جدید کے تقاضوں کو پورا کیا جاسکتا ہے۔صدر آزاد جموں وکشمیر و چانسلر آزادکشمیر یونیورسٹیز بیرسٹر سلطان محمود چوہدری

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

آج مملکت خداداد پاکستان میں غربت،بے روزگاری،توانائی کا بحران، دہشت گردی جیسے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے نوجوان نسل کو جدید اور معیاری نظام تعلیم سے ہم آہنگ کرنا ہوگا جس سے ان چیلنجز پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ پاکستان اہل کشمیر کی منزل ہے۔ مضبوط اور مستحکم پاکستان تحریک آزاد ی کشمیر کا ضامن ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی بربریت اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر بھارت کے غاصب حکمرانوں کی شدید مذمت کرتے ہیں اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ان کے حق خودارادیت کے حصول تک آزادی کے بیس کیمپ سے بھرپور کردار ادا کیا جارہا ہے۔ آزادکشمیر میں جدید اور معیاری نظام تعلیم کے فروغ کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار صدر آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے آج یہاں میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (مسٹ) کے زیر اہتمام ساتویں کانووکیشن سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کر تے ہوئے کیا۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر برگیڈئیر (ر)یونس جاوید نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا اور مسٹ یونیورسٹی کے معاملات میں گہری دلچسپی لینے پر اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن پاکستان سے گرانٹ کے حصول میں کوششوں پر صدر آزادکشمیر و چانسلر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو خراج تحسین پیش کیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر یونس جاوید نے اس موقع پر کہاکہ مسٹ یونیورسٹی نے 13سالہ دور میں 14933 گریجویٹ جس میں 13857 بی ایس، 1041 ایم فل اور 17پی ایچ ڈی کے امتحانات پاس کیے ہیں اور آج 2084 طلبا و طالبات نے مختلف شعبوں میں کامیابی حاصل کی ان میں نمایاں کارکردگی حاصل کرنے والوں میں 48طلبا و طالبات کو گولڈ میڈل دیے گے ہیں۔ مسٹ یونیورسٹی نے برطانیہ، اٹلی، دبئی اور یورپی ممالک میں سائنس اینڈٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے 60سے زیادہ اداروں سے روابط قائم کیے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ بھمبر مسٹ کیمپس کے لیے 2600کنال آراضی حاصل کی جارہی ہے۔ صدر آزاد جموں وکشمیر و چانسلر آزادکشمیر یونیورسٹیز بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر ہمارے عقیدے اور ایمان کا حصہ ہے۔کشمیر کاز کے لیے ہر بین الاقوامی فورم پر تحریک حق خودارادیت کی کامیابی کے لیے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔
مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر بھارت کا اصل روپ دنیا کو دکھا رہے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کے عوام نے مقدس لہو کے نذرانے دے کر تحریک آزادی کو جاری رکھا ہوا اور بھارت کے غاصب حکمرانوں کے تمام ہتھکنڈوں کو ناکام کر رکھا ہے۔انھوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حق خودارادیت کے حصول تک بیس کیمپ سے جدوجہد جاری رہے گی۔ اس موقع پر انھوں نے مسٹ یونیورسٹی میں نمایاں کارکردگی حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کو مبارکباد دیتے ہوئے ان پر زور دیا کہ دور جدید کے تمام چیلنجوں سے سرخرو ہونے کے لیے اپنی توانائیاں ملک کے معاشتی استحکام وخوشحالی کے لیے صرف کریں۔صدر آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اس موقع پر ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی طرف سے مسٹ کے ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے لیے 25کروڑ روپے فراہم کرنے پر ہائیر ایجوکیشن کمیشن کا شکریہ ادا کیا۔یونیورسٹی میں اسلامک سینٹر اور جامعہ مسجد کی تعمیر پر آستانہ عالیہ گلہار شریف کے سجادہ نشین کو خراج تحسین پیش کیا۔انھوں نے مسٹ یونیورسٹی کی کامیابی کے لیے وائس چانسلر اور فیکلٹی ممبران کو مبارکباد دیتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا کہ وہ مسٹ کو بین الاقوامی معیار کی جامعہ بنانے کے لیے اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے اس موقع پر صدر آزادکشمیر نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے گریجویٹس میں گولڈ میڈل اور ڈگریاں تقسیم کیں۔
اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر برگیڈئیر (ر)یونس جاوید نے صدر آزاد جموں وکشمیر و چانسلر آزادکشمیر یونیورسٹیز بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو شیلڈ بھی پیش کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں