educational institution in Karachi, the capital of Sindh province 131

صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کی سب سے بڑی درسگاہ جامعہ کراچی کے قریب قائم خیمہ بستی میں آگ لگ گئی، آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں

رپورٹ کراچی /اعجاز احمد طاہر اعوان (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

کراچی یونیورسٹی کے قریب 20 کے لگ بھگ خانہ بدوشوں کی جگھیوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہی ہوئی، دو گھنٹے کی مسلسل کوشذ سے آگ پر قابو پایا گیا.
تفصیلات کے مطابق کراچی یونیورسٹی کے قریب جھگیوں میں آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ 2 گاڑیاں آگ بجھانے کے لیے روانہ ہوگئیں.
فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں.
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جھگیوں میں خانہ بدوش افراد رہائش پذیر ہیں، آگ لگتے ہی مکینوں نے سامان بچا کر محفوظ مقام پر منتقل کرنا شروع کردیا.
خیال رہے کہ آج صبح ہی خیرپور کے علاقے کوٹ ڈیجی کی خیمہ بستی میں قائم عارضی اسکول کو نامعلوم افراد نے آگ لگا دی تھی.
نامعلوم افراد نے رات گئے خیمہ بستی میں قائم اسکول کو آگ لگائی۔ اساتذہ کا کہنا ہے کہ خیمہ اسکول میں رکھی کتابیں اور دیگر سامان بھی جل گیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں