خارش زدہ اور بیمار کتوں کے کاٹنے سے بزرگ، بچے اور خواتین شدید پریشانی سے دوچار 141

خارش زدہ اور بیمار کتوں کے کاٹنے سے بزرگ، بچے اور خواتین شدید پریشانی سے دوچار

رپورٹ اعجاز احمد طاہر اعوان کراچی (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

کراچی کے گلستان جوھر، گلشن اقبال،رابعہ سٹی، موسمیات کے علاقوں میں آوارہ، خارش زدہ اور بیمار کتوں کے کاٹنے سے بزرگ، بچے اور خواتین شدید پریشانی سے دوچار، جبکہ تمام سرکاری ہسپتالوں میں کتے کے کاٹنے کی “ویکسینیشن” بھی دستیاب نہی ہے، عوام نے حکومت پاکستا اور خصوصا” سندھ حکومت کے ذمہ داران سے انسانیت کے نام پر اپیل کی ہے کہ آوارہ کتوں سے کاٹنے سے عوام کو تحفظ فراہم کیا جائے، اور سڑکوں پر گھومنے والے آوارہ کتوں کا فوری خاتمہ کیا جائے، اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے تمام سرکاری ہسپتالوں کے اندر کتوں کے کاٹنے کی “ویکسین ” کا فوری اور بروقت انتظام کیا جائے تاکہ عوام کی پریشانی کے ازالہ کو ممکن بنایا جا سکے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں