Pakistan Welfare Association Jeddah organized a farewell ceremony in honor of Muhammad Irfan 154

پاکستان ویلفیر ایسوسی سی ایشن جدہ کی جانب سے پاکستان قونصلیٹ جدہ ہیڈ قونصلری ڈیپارٹمنٹ آفیسر محمد عرفان کے اعزاز میں پروقار الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں کمیونٹی سمیت تمام سیاسی جماعتوں، فورم اور پاک میڈیا کے زمہ داران نے شرکت کی

رپورٹ امداد حسین لک سعودی عرب جدہ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
‎تقریب کی صدارت چیئرمین پاکستان ویلفیئر ایسوسی ایشن بشیر خان سواتی نے کی ۔
‎تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء نے محمد عرفان کی سروس کے دوران قونصلیٹ میں تین سالہ کیمونٹی خدمات کو سراہا اور ان کو خراج تحسین پیش کیا جس میں بطور خاص کورونا وباء کے دوران انکی کاوشوں کی تعریف کی گئی اور کہا کہ ان خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جاۓ گا
‎تقریب سے محمد عرفان نے اپنے خطاب میں منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاک سر زمین عرب پر رہتے ہوئے ادھر سے رخصت ہونے پر دل غمگین ہوتا ہے لیکن سروس کی متعین کردہ مدت کو پورا کرکے واپسی کا سفر بھی ضروری ہوتا ہے کیمونٹی نے مجھے ان تین سالوں میں بہت خلوص اور عزت دی جس کی بدولت اچھی یادوں کے ہمراہ واپسی کے سفر پر ہوں آپ سب کے پیار و محبت کا ہمشہ مشکور و ممنون رہوں گا
‎تقریب میں، محمد عرفان کی جگہ نئے آنے والے آفیسر محمد سلیم کو بھی تہہ دل سے خوش آمدید کیا گیا ۔
‎تقریب میں نمایاں شخصیات میں چیئرمین مسلم لیگ ق چوہدری اظہر وڑائچ ،صدر پاکستان پیپلز پارٹی چوہدری تصور ،کشمیر جموں کشمیر اوورسیز کیمونٹی سے وائس چیئرمین سردار وقاص ،سنیر رہنما سردار محمد اقبال ،پاکستان تحریک انصاف سے ریاض شاہین آفریدی ،مسلم لیگ ن سے چوہدری عباس ، میاں رضوان الحق،پاک میڈیا جرنلسٹس فورم سے صدر پاک میڈیا چوہدری نورالحسن گجر ،نائب صدر فہد رفیق کھوکھر ,جنرل سیکرٹری عدیل ریاض ،جوائنٹ سیکرٹری حسن بٹ ،جںکہ بزنس کیمونٹی سے اسحاق مغل ،منیر شیخ ،ریاض خان اور دیگر شامل تھے
‎،تقریب کے اختتام پر پاکستان ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے بہترین کیمونٹی خدمات پر محمد عرفان کو اعزازی شیلڈ بھی پیش کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں