prize distribution ceremony was held at the final of the Kabaddi matches organized by the Khajuri Wall Welfare Association in Sialkot 122

سیالکوٹ میں کھجوری وال سے جہاں کھجوری وال ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کبڈی میچز کے فائنل پر تقسیم انعامات کی تقریب منعقد کی گئی جس میں مقامی اکابرین اور شائقین کبڈی کی بڑی تعداد نے شرکت کرکے خوب لطف اٹھایا

رپورٹ کامران سلہری : (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب میں مجلس عاملہ کے سینئیر ممبر ملک راشد پرویز اعوان نے کہا کہ صحت مند سرگرمیوں کا فروغ نوجوان نسل کو مقابلہ و مسابقہ کی فضا کے لئے تیار کرنے کا ذریعہ ہے نوجوانوں کو پاکستان کے روایتی کھیلوں کی جانب راغب کرنے اور مقامی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی قابل تحسین ہے
میچ کے چیف آرگنائزر ملک عدنان اور ملک یاسر اعوان نے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ملک راشد پرویز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیاں نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کے مواقع فراہم کرتی ہیں ہماری کوشش رہی ہے کہ اس طرح کے میچز کے انعقاد سے نوجوان نسل کو کھیلوں کی طرف راغب کیا جائے تاکہ ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل ہو سکے
تقریب سے ملک شیروز اعوان ؛ ملک فیض اعوان ، ملک لیاقت ؛ ملک فضاد ، علی حسن ، ملک اشرف ؛ اور دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو کبڈی جیسے صحت مند کھیل کی طرف راغب کرنا قابل تحسین ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں