قومی زبان تحریک اور مولانا ظفر علی خان ٹرسٹ کے اشتراک سے یوم قائداعظم کی مناسبت سے "یوم قائد اعظم اور قومی زبان" کے موضوع پر پروقار تقریب 257

قومی زبان تحریک اور مولانا ظفر علی خان ٹرسٹ کے اشتراک سے یوم قائداعظم کی مناسبت سے “یوم قائد اعظم اور قومی زبان” کے موضوع پر پروقار تقریب

رپورٹ لاہور : ایچ ایم فیاض ( تازہ اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی )

پاکستان قومی زبان تحریک اور مولانا ظفر علی خان ٹرسٹ کے اشتراک سے یوم قائداعظم کی مناسبت سے “یوم قائد اعظم اور قومی زبان” کے موضوع پر پروقار تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت چیئرمین ظفر علی خان ٹرسٹ و سابق چئیرمین سپورٹس بورڈ خالد محمود نے کی تقریب کے مہمان خصوصی چئیرمن ٹاسک فورس وزیراعلی پنجاب’ماہر تعلیم ڈاکٹر عمران مسعود تھے اس کے علاؤہ اردو کو سائنس اور ٹیکنالوجی کی زبان بنانے کے حوالے سے پاکستان قومی زبان تحریک کے بانی ماہر تعلیم سائنس دان اردو سائنس لغت کے مصنف پروفیسراشتیاق احمد سمیت دیگر اعزازی مہمانوں میں ڈاکٹر شفیق جالندھری’ڈاکٹر مجاہد منصوری معروف تجزیہ نگار مجیب الرحمٰن شامی ،سابق ائی جی پنجاب الطاف قمر ،پاکستان قومی زبان تحریک کے صدر جمیل بھٹی ،شعبہ خواتین کی صدر فاطمہ قمر، پروفیسر سلیم ہاشمی اور زیشان بیگ شامل تھے مقررین نے قومی زبان اردو کے نفاذ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا دنیا میں جس ملک نے بھی ترقی انہوں نے اپنی زبان میں ترقی کی مقررین نے بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا پاکستان بننے کے بعد قائد اعظم نے متعدد بار کہا تھا کہ پاکستان کی سرکاری اور قومی زبان اردو ہوگی تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر عمران مسعود نے اردو زبان کے حوالے سے اپنے خطاب میں کہا قومی اسمبلی سمیت اب ہمارے تمام محکموں میں اردو زبان کو ہی استعمال کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا اردو کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے کوشش کی جانی چاہیے اڑھائی کروڑ بچے اسکول سے باہر ہیں ڈاکٹر عمران مسعود کا کہنا تھابابائے قوم نے انگریزی زبان میں دنیا کو پاکستان کی اہمیت کے بارے آگاہ کیا اور اگر دیکھا جائے تو شاعر مشرق کا زیادہ تر کلام بھی فارسی میں ہے ان کا کہنا تھاہمارے پاکستان میں بہت سے تجربات ہوئے اب تقریبا ترقی یافتہ ممالک میں بھی انگریزی کو شروع کر دیا گیا ہے کیونکہ دنیا میں بزنس لینگویج انگریزی ہی ہے تقریب کے آخر میں صدر قومی زبان تحریک جمیل احمد بھٹی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا انگریزی زبان در حقیقت ایک ثقافت ہے زبان نہیں جسے ہم اپنے بچوں کو پڑھا رہے ہیں انہوں نے کہا اڑھائی کروڑ بچے جو اسکولوں میں نہیں جاتے ان کو تعلیم کے زیور سے آراستہ ضرور کرنا چاہیے اور قومی زبان اردو کے فروغ کے لیے ل ہر ممکن اقدامات کیے جانے چاہیے تقریب کے آخر میں بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی پیدائش کا کیک کاٹ کر خوشی کا اظہار کیا گیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں