رپورٹ امداد حسين لک سعودي عرب جده (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں سندھی کیمونٹی نے سندھ دھرتی سے پیار و محبت کے اظہار کے لیے سندھی کلچر اجرک ، ٹوپی ڈے منایا جس میں بڑی تعداد میں سعودی عرب کے مختلف شہروں سے سندھی کیمونٹی سے تعلق رکھنے والے سندھیوں نے شرکت کی ۔
تقریب کے مہمان خصوصی معروف کاروباری و سماجی شخصیت احمد غلام قادر جمالی تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرگنائزر علی بخش لونڈ بلوچ، احسان علی بخش ،عامر علی بخش ،عبدالقادربلوچ ،ابو فعارس اور دیگر نے کہا کے ہماری اس تقریب کا مقصد دیار غیر میں رہے کر اپنے سندھی کلچر کو پروموٹ کرنا ہے ہم دیار غیر میں رہے کر بھی سندھ سے والہانہ محبت رکھتے ہیں اور مخصوص کلر اور خوبصورت ڈیزائن کی اجرک اور ٹوپی سندھ کی ہماری ثقافت ہے اور ہمیں اس پر ناز ہے ۔ سندھی ثقافت اجاگر کرنے سے آپس میں پیار محبت ، قربت اور احترام بڑھتا ہے اورآپس کی دوریاں ختم ہوتی ہیں اور آئندہ کی نسلوں کے لئے پیار و محبت کے ماحول کو فروغ ملتا ہےجو کہ وقت کی اہم ضرورت ہے ۔تقریب میں معروف پاکستانی سنگر نعیم سندھی نے سندھی زبان میں جییے سندھ ملی نغمے اور سندھی زبان میں گانے گا کر تقریب کو چار چاند لگائے جس پر سب جھوم اٹھے ،تقریب کے اختتام پر سب نے ملکر کیک بھی کاٹا ۔