یوتھ فورم ریاض کے تحت منعقد ہونے والے سپورٹس فیسٹیول کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا 166

یوتھ فورم ریاض کے تحت منعقد ہونے والے سپورٹس فیسٹیول کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا

رپورٹ عالم خان مہمند الریاض سعودی عرب (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

یوتھ فورم ریاض کے تحت منعقد ہونے والے سپورٹس فیسٹیول کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے۔
افتتاحی تقریب میں پاکستانی کمیونٹی سے شجاعت اللہ خان، سید ثاقب زبیر اور سید بادشاہ نے شرکت کی اور فیسٹیول کا باقاعدہ افتتاح کیا۔
سید ثاقب زبیر نے بات کرتے ہوئے سعودی حکومت ملک شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کا خصوصی شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے ہمیشہ پاکستانی کمیونٹی کا خیال رکھا اور ایسی صحت مند سرگرمیوں کو منعقد کروانے کے لیے مواقع فراہم کئے۔انہوں نے سفارت خانہ پاکستان کی سرپرستی اور تعاون کا بھی شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم پاکستانی نوجوانوں کو مثبت اور تعمیری سوچ دیں رہے ہیں ہم نوجوانوں کو وطن عزیز کی امید بنا رہے ہیں۔ ہم نے پاکستان کراچی میں بنو قابل پروگرام کا آ آغاز کیا ہے جس میں لاکھوں نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں نے رجسٹریشن کروائی ہے۔ہم سفارت خانہ پاکستان کی سرپرستی میں خدمت انسانیت کے کام جاری رکھیں گے۔نوجوان آگے بڑھیں اور باہمی تعاون سے ملک پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔
ہم قدم، ہم ذہن، ہم نوا دوستو
اپنی ملت کے ہم کہکشاں دوستو
ڈھونڈ لینگےہم ایساجہاں دوستو
ہو گی راہ عمل پر اماں دوستو
اس موقع پر ریاض شاکر، محمد ابراہیم،محمد عرفان،فرمان علی اور سلمان اللہ بخش بھی موجود تھے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں