وزیر اعظم شہباز شریف سے داؤدی بوہرا برادری کے وفد کی ملاقات 154

وزیر اعظم شہباز شریف سے داؤدی بوہرا برادری کے وفد کی ملاقات

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

وفد کی سربراہی داؤدی بوہرا کمیونٹی کے روحانی پیشوا ڈاکٹر سیدنا مفدل سیف الدین کے نمائندہ جناب کومیل یونس نے کی۔وزیر اعظم نے پاکستان میں مذہبی ہم آہنگی کے فروغ اور ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی میں بھرپور کردار ادا کرنے پر بوہرا برادری کے کردار کو سراہا۔وزیراعظم نے کہا کہ داؤدی بوہرا برادری کی پاکستان کیلئے بے شمار خدمات ہیں۔ داؤدی بوہرا برادری ایک پر امن جماعت ہے اور آپکے رفاہی کام متاثر کن ہیں۔ مذہبی رواداری اور برداشت بانیِ پاکستان قائدِ اعظم کے وہ دیرینہ اصول تھے جو پاکستان کی بنیادوں کا حصہ ہیں اور پاکستان کی موجودہ خارجہ پالیسی انہی کا مظہر ہے۔وزیرِ اعظم نے داؤدی بوہرا برادری کو سیلاب متاثرین کی مدد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی دعوت دی۔وفد نے وزیرِ اعظم کو اپنے تمام منصوبوں میں سولر توانائی کے استعمال کے بارے بتایا جس کی استعداد 6 میگاواٹ ہے. وزیرِ اعظم نے اس اقدام کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں