وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی عرب کی جانب سے 3 ارب ڈالر واپسی کی معیاد میں توسیع پر سعودی عرب کی قیادت اور حکومت کا شکریہ 213

وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی عرب کی جانب سے 3 ارب ڈالر واپسی کی معیاد میں توسیع پر سعودی عرب کی قیادت اور حکومت کا شکریہ

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی عرب کی جانب سے 3 ارب ڈالر واپسی کی معیاد میں توسیع کا خیر مقدم.
سعودی عرب کی قیادت اور حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں.
سعودی عرب کے وزیراعظم اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا خاص طور پر شکریہ ادا کرتے ہیں.
عزت مآب شہزادہ محمد بن سلمان کی پاکستان سے محبت کی تہہ دل سے قدر کرتے ہیں.
سعودی عرب نے ایک بار پھر بڑے بھائی کا کردار ادا کیا، پاکستان سے اپنی بے مثال محبت کا ثبوت دیا .
سعودی عرب کے اقدام سے پاکستان کی معاشی صورتحال بہتر بنانے میں مدد ملے گی.
پاکستان کی معاشی خود انحصاری اولین قومی ایجنڈا ہے جس کے لئے سیاسی استحکام اور میثاق معیشت وقت کی ضرورت ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں