Pakistan Doctors Group organized a free medical camp 168

سفارتخانہ پاکستان ریاض میں فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا

رپورٹ الریاض عالم خان مہمند (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

پاکستان ڈاکٹرز گروپ کی جانب سے سفارتخانہ پاکستان ریاض میں فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا جس میں مریضوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی کمیپ میں تمام بیماریوں کے الگ الگ ماہر ڈاکٹرز کی ٹیموں نے مریضوں کا چیک اپ کیا اور فری ادویات بھی فراہم کیں فری میڈیکل کیمپ میں الٹر ساونڈ ، بلڈپریشر؛ ای سی جی، شوگر اور دیگر ضروری میڈیکل ٹیسٹ کے لئے جدید آلات کے ذریعے ٹیسٹ کیے گئے
اس موقع پر مہمان خصوصی سفیر پاکستان امیر خرم راٹھور نے کیمپ کا دورہ کرتے ہوئے ڈاکٹروں اور مریضوں سے ملکر معلومات حاصل کیں اور اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرز گروپ کا فری میڈیکل کیمپ حب الوطنی کا ثبوت اور انتہائی مستحق اقدام ہے دیار غیر میں غریب اور نادار افراد کو مفت طبی سہولیات ایک چھت تلے ملنا بہت اہمیت رکھتا ہے پاکستان ڈاکٹرز گروپ کا یہ اقدام قابل تحسین ہے
پاکستان ڈاکٹرز گروپ کے صدر ڈاکٹر اسد رومی کا کہنا تھا کہ گزشتہ کئی سالوں سے فری میڈیکل کیمپ کے ذریعے ہم وطنوں کو فری طبی سہولیات فراہم کرنے کا فریضہ سر انجام دے رہے ہیں اس فری میڈیکل کیمپ میں ریاض میں مقیم پاکستانی مریضوں کی بڑی تعداد علاج معالجے کی سہولیات سے مستفید ہوتی ہے ڈاکٹر تنویر نے کہا کہ پاکستان ڈاکٹرز گروپ پچھلے کئی سالوں سے فری میڈیکل کیمپ کے ذریعے اپنے ہم وطنوں کو فری طبی سہولیات دینے کا فریضہ سرانجام دے رہا ہے جس سے مریضوں کی بڑی تعداد مستفید ہو رہی ہے فری میڈیکل کیمپ میں پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ میڈیا ٹیم ؛ حج والینٹیئرز گروپ کے ساتھ ساتھ پاکستان انٹرنیشنل سکول انگلش سیکشن اور پاکستان انٹرنیشنل سکول ناصریہ کے طلباء اور طالبات مریضوں کی خدمت میں پیش پیش رہے ڈاکٹرز گروپ کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر کمیونٹی کی طرف سے بھر پور پذیرائی کی گئی اور خراج تحسین پیش کیا گیا میڈیا فری کمیپ میں ڈاکٹر تنویر ؛ ڈاکٹر تعظیم ؛ ڈاکٹر فرحان ؛ ارشد تبسم؛ اور دیگر نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں